مہاراشٹرا : بس کھائی میں گر پڑی 5 اموات ، 34 زخمی

   

Ferty9 Clinic

نندربار: مہاراشٹرا کے ضلع نندربار میں ایک پاسنجر بس تقریباً 30 فیٹ گہری کھائی میں گر پڑی جس کے نتیجہ میں 5 افراد فوت ہوگئے اور 34 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ حادثہ چہارشنبہ کی صبح پیش آیا اور ڈرائیور متوفیوں میں شامل ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا تھا۔ بچاؤ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور زخمیوں کو قریبی دواخانوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ مہلوکین کی شناخت کی جارہی ہے۔