بی جے پی اتحاد کی 288 کے منجملہ207 عہدوںپر کامیابی
ممبئی۔ 21 ڈسمبر (ایجنسیز) مہاراشٹرا کے بلدی انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والی مہایوتی نے کلین سویپ کیا، 288 میں سے 207 عہدوں پر کامیابی حاصل کی۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی (MVA) صرف 44 کی اجتماعی تعداد میں کامیاب ہوئی۔ کانگریس کو 28، این سی پی (شرد چندر پوار) کو 7 ، اور شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کو 9 عہدے حاصل ہوئے۔مہایوتی اتحادیوں میں، بی جے پی نے 117 عہدے حاصل کیے، اس کے بعد شیوسینا (53)، اور این سی پی (37)۔ مجلس کو 83 کونسلرس اور ایک بلدی چیئرمین پر کامیابی ملی۔
