ممبئی 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے وزیر فینانس اور سینئر بی جے پی لیڈر سدھیر منگنٹیوار نے تشکیل حکومت پر شیوسینا کے ساتھ پیدا شدہ تعطل کے خاتمہ کے لئے امکانی پیشرفت کا اشارہ دیا اور کہاکہ کسی بھی وقت ایک اچھی خبر آسکتی ہے۔ چیف منسٹر دیویندر فڈنویس کی سرکاری رہائش گاہ پر آج دوپہر طلب کردہ اجلاس میں شرکت کے بعد وہ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔