حیدرآباد 19اگست(یواین آئی)مہاراشٹرمیں تلنگانہ ایکسپریس ٹرین کی ایک بوگی میں آگ لگ گئی۔ اس ٹرین میں ہفتہ کی صبح یہ واقعہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ٹرین کی ایس2 بوگی میں اچانک آگ نظرآئی جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ چوکس عملہ نے ٹرین کو ناگپور کے قریب روکا جس کے ساتھ ہی خوفزدہ مسافرین میں بعض اپنی جان بچانے ٹرین سے کود گئے ۔آگ لگنے کی اطلاع فائربریگیڈ کے اہلکاروں کودی گئی جس کے بعد فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد مسافرین نے راحت کی سانس لی۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے ‘ زخمی ہونے یاپھر کسی کی موت کی کوئی اطلا ع نہیں ملی ہے ۔ آگ لگنے کی وجوہات نہیں معلوم ہوسکیں۔
