ممبئی ۔ 27جون ( سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اپوزیشن پارٹیوں نے الزام لگایا کہ ریونیو منسٹر چندر کانت پاٹل پونے کی دو اراضی معاملات میں 342 کروڑ روپئے کے اسکام میں ملوث ہیں ، جمعرات کو اپوزیشن لیڈر وجئے واڈے تیوار اور این سی پی لیڈرس جینئت پاٹل ، اجیت پوار اور جیتندر اوحد نے اسمبلی احاطہ میں نہ صرف نعرے بازی کی بلکہ دھرنا بھی دیا اور وزیر سے استعفی کا مطالبہ کیا ۔ جینئت پاٹل نے اخباری نمائندوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ اس سارے معاملہ کی جامع تحقیقات ہونی چاہیئے۔ این سی پی اسٹیٹ یونٹ صدر نے الزام لگایا کہ وزیر چندر کانت پاٹل دو اراضی معاملات میں خانگی ڈیولپرس کو فائدہ پنچایا اور اس معاملت کے نتیجہ میں ریاستی خزانہ کو 342 کروڑ روپئے کا جھٹکا لگا ہے ۔
