اطمینان کے بعد داخلے کی اجازت دیں ، آر ڈی او بودھن کی عہدیداران کو ہدایت
بودھن ۔ آر ڈی او بودھن ایس راجیشور نے آج بودھن ڈیویژن کے منڈل ریجنل کی بین ریاستی سرحد پر واقع کنداکرتی چیک پوسٹ کا دورہ کیا جہاں محکمہ صحت و طبابت کی جانب سے متعین عملے سے انہوں نے مہاراشٹرا سے تلنگانہ میں داخل ہونے والے افراد کی تفصیلات حاصل کی اور انہوں نے میڈیکل اسٹاف اور پولیس کو سخت تاکید کرتے ہوئے ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا پڑوسی ریاست سے تلنگانہ میں داخل ہونے والے ہر ایک فرد کے صحت کے تعلق سے مکمل طور پر مطمئن ہونے کے بعد ہی انہیں کنداکرتی کی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جائے ۔ RDO بودھن کے دورہ چیک پوسٹ کے موقع پر تحصیلدار ریجنل منڈل رامچندر اور سب انسپکٹر پولیس و محکمہ صحت و طبابت کے عملے کے افراد بھی موجود تھے ۔
