سرپور ٹاؤن۔/9 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے تلنگانہ ریاست اور ریاست مہاراشٹرا کے درمیانی علاقوں کے عوام کو آمدورفت اور ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے آج ریاست مہاراشٹرا کی حکومت کی جانب سے تلنگانہ پڑوسی ضلع ریاست مہاراشٹرا کا ضلع چندر پور کے قدیم تعلقہ راجورا سے مہاراشٹرا کی آر ٹی سی بس کو تلنگانہ کے سرپور ٹاؤن تک چلانے کیلئے آج افتتاح اور آغاز کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر ریاست مہاراشٹرا کے آر ٹی سی بس اور مہاراشٹرا کے محکمہ آر ٹی سی کے عہدیدارانے کہا کہ ریاست مہاراشٹرا اور تلنگانہ کے عوام کو ایک ریاست سے دوسری ریاست جانے کیلئے سہولت فراہم کرنے کی غرض سے آج مہاراشٹرا حکومت نے راجورا تا سرپور ٹاؤن آر ٹی سی بس سرویس کا آغاز کیا گیا۔ ریاست مہاراشٹرا کی آر ٹی سی بس دن میں تین مرتبہ راجورا تا سرپور ٹاؤن آنا اور جانا کرے گی۔ ریاست مہاراشٹرا کی آر ٹی سی بس سرویس راجورا تا سرپورٹاؤن آغاز اور افتتاح ہونے پر عوام اور مسافرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔