مہاراشٹرا سے مزدوروں کا نقل مقام ، بڑوانی میں 120اور کھرگون میں 88 کورونامتاثر

   

Ferty9 Clinic

بروانی ، کھرگون : کورونا انفیکشن کی وجہ سے مہاراشٹر کے کچھ شہروں میں لاک ڈاؤن کے پیش نظرگزشتہ برس کی طرح آگرہ ۔ممبئی قومی شاہراہ سے مدھیہ پردیش ہوتے ہوئے اترپردیش ، بہار اور راجستھان سے کے لئے مزدوری کی ہجرت شروع ہوگئی ہے ۔مہاراشٹر کے پونے کے علاقے میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر مزدوروں کے جتھے بسوں سے مدھیہ پردیش۔مہاراشٹرا سرحد کے بیجاسن تک کل پہنچے ، لیکن بسوں کو مدھیہ پردیش سے گزرنے کی اجازت نہ ہونے کے سبب انہیں وہیں رکنا پڑا،مہاراشٹرا کے پونے میں ویلڈنگ ورکر کے طور پر کام کرنے والے فرید نے بتایا کہ وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار نہ ہونے کے سبب اپنے 17 ساتھیوں کے ساتھ اترپردیش کے بارا بنکی جارہے ہیں۔ ایک دیگر مزدور نے بتایا کہ وہ پونے سے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بس سے مدھیہ پردیش ۔ مہاراشٹر سرحد پر صبح سے کھڑے ہیں لیکن ان کے پاس آگے جانے کی سواری نہیں مل رہی ہے ۔