حیدرآباد 31 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ کی حکومت نے مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے کیسیس میں اضافہ کے پیش نظر مہاراشٹرا سے کسی مسافر کو تلنگانہ آنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسیس مہاراشٹرا میں ہوئے ہیں۔ آندھراپردیش اور تلنگانہ کے مابین ٹرانسپورٹ سرویس امکان ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر شروع ہوجائے گی۔