مہاراشٹرا سے 847 مائیگرینٹ لیبرس کی ٹرین سے لکھنؤ واپسی

,

   

Ferty9 Clinic

ممبئی۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل ریلوے نے کہا ہے کہ ہفتہ کی صبح مہاراشٹرا کے ناسک سے 847 مائیگرینٹ لیبرس کو ایک خصوصی ٹرین کے ذریعہ لکھنؤ واپس بھیج دیا گیا۔ سنٹرل ریلویز کے چیف پبلک ریلیشنس آفیسر شیواجی سوتر نے کہا کہ ناسک روڈ ریلوے اسٹیشن سے 10:20 بجے دن یہ خصوصی ٹرین روانہ ہوئی جس میں 847 مسافر سوار تھے۔ سماجی دوری کے ضابطے میں نرمی پیدا کئے جانے کے بعد انہیں 17 کوچیس پر مشتمل خصوصی ٹرین سے ان کے آبائی مقام کو واپس بھیج دیا گیا۔