مہاراشٹرا متاثرین سیلاب کیلئے وصولی امداد حوالے

   

Ferty9 Clinic

کاماریڈی : محمد فیروزالدین پریس سکریٹری جمعیتہ علماء کاماریڈی کے مطابق متاثرین سیلاب مہاراشٹر کیلئے مفتی غیاث الدین رحمانی کی ہدایت پر کاماریڈی واطراف کے مختلف منڈلوں کی مساجد میں تعاون کی اپیل کی گئی تھی ۔ کاماریڈی وہ مختلف دیہاتوں سے بالخصوص بچکندہ، پٹلم سے متاثرین کی امداد کے لئے دفتر جمعیتہ علماء کاماریڈی میں137107 رقم جمع ہوئی ہے جس کو 17 اگسٹ بروز سہ شنبہ حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمیعتہ علماء کاماریڈی کی قیادت میں الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری ، مفتی محمد ریحان قاسمی ، حافظ محمد اسلم شمس ، محمد علیم الدین شمس امیر تبلیغی جماعت حلقہ نور ، حافظ محمد عمران نے مفتی غیاث الدین رحمانی وقاسمی جمعیتہ علماء کی خدمت میں پہنچ کر حاصل شدہ امداد پیش کی گئی اس موقع پر حضرت مولانا محمد ابرار الحسن رحمانی وقاسمی و مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ آندھرا پردیش ودیگر موجود تھے، میرفاروق علی خازن جمعیتہ علماء کاماریڈی نے تمام معاون سے اظہار تشکر کیا۔