مہاراشٹرا : مذہبی مقامات پر لاؤڈاسپیکر کیلئے اجازت لینی ہوگی

   

ممبئی: مہاراشٹرا حکومت لاؤڈ اسپیکر کے معاملے پر سخت ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مہاراشٹرا کے تمام مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر لگانے سے پہلے اب حکومت کی اجازت درکار ہوگی۔ بغیر اجازت لاؤڈ سپیکر استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل لاؤڈ اسپیکر کے معاملے پر مہاراشٹرا کے ڈی جی پی کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔تمام پولس کمشنروں اور افسروں سے میٹنگ کر کے انہیں موقع دیا جاسکتا ہے۔ وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریاست کے ڈی جی پی تمام پولس کمشنروں کے ساتھ لاؤڈ اسپیکر کے معاملے پر بات کریں گے اور ایک گائیڈ لائن تیار کرکے سب کو دی جائے گی۔ کسی کو بھی ریاست میں امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔