مہاراشٹرا میں، بی جے پی اور مہاوکاس اگھاڑی کو تین تین نشستوں پر کامیابی

   

ممبئی: مہاراشٹرا میں 9 سے 10 گھنٹے کے طویل انتظار کے بعد ہفتہ کی صبح راجیہ سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جس میں مہا وکاس اگھاڑی کے تین اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے تین تین امیدواروں کی جیت ہوئی۔ بی جے پی نے ریاست میں دھننجے مہادک کی شکل میں چھٹا امیدوار کھڑا کیا تھا، جو جیتنے میں کامیاب رہا۔ ان کی (مہادک) کی جیت نے مہاوکاس اتحاد بالخصوص شیوسینا کو بڑا دھکا پہنچایا ہے ۔ انتخابی نتائج سے یہ واضح ہے کہ بی جے پی کے تیسرے امیدوار مہادک کو مہا وکاس اگھاڑی کے کچھ ممبران نے ووٹ دیا تھا جس کی وجہ سے وہ شیوسینا کے امیدوار کو شکست دینے میں کامیاب ہو ئے ۔