ممبئی ۔ /3 مئی (سیاست ڈاٹ کام)م مہاراشٹرا حکومت نے کنٹیمنٹ زونس کو چھوڑکر ریاست بھر میں اشیائے ضروریہ کے علاوہ دیگر سامان کی دوکانوں کوپیر سے کھولنے کی اجازت دیدی ہے جس میں شراب کی دوکانیں بھی شامل ہیں ۔ چیف منسٹر آفس کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ایسا ہی فیصلہ گرین اور آرینج زونس کیلئے بھی کیا گیا ہے ۔ ان زونس میں بھی پیر سے دیگر دوکانات بھی کھولنے کی اجازت ہوگی ۔
