ممبئی ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں حکومت کی تشکیل کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ گذشتہ 10، 15 دن سے جو رکاوٹیں پیدا ہوئی تھیں اب تمام رکاوٹوں کو دور کردیا گیا ہے۔ حکومت بنانے میں اب کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے۔ کل دوپہر 12 بجے تک آپ کو واضح تصویر نظر آجائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کا حکومت سازی کا یہ عمل آئندہ 5، 6 دن میں پورا کرلیا جائے گا۔ ڈسمبر سے قبل ریاست میں ایک مقبول عام حکومت قائم ہوگی۔ واضح رہیکہ مہاراشٹرا نے شیوسینا کی تائید کرنے کا فیصلہ کرتے ہویء کانگریس اور این سی پی نے باہمی اتحاد کرلیا ہے ۔ تین پارٹیوں پر مشتمل اس اتحاد کو حکومت بنانے کی دعوت دی جانے کی توقع ہے۔