٭٭ مہاراشٹرا کی مخلوط حکومت نے پرائمری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے موجودہ نصاب کا جائزہ لینے کیلئے ایک ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ کمیٹی نصاب میں شامل ہندوتوا کے مضامین کو ہٹادینے کے احکام جاری کرے گی ۔ اگر موجودہ نصاب جہد پسندانہ دکھائی دے تو ہم اسے سیکولر طرز کی تحریر بناکر پیش کریں گے ۔ ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڈ نے کہا کہ چیف منسٹر مہاراشٹرا طلباء کے ذہن میں سیکولر مزاج کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔ ایسا نصاب تیار کیا جائے گا جس سے طلباء کو چھتری پتی شیواجی کی تعلیمات سے متعلق کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔