ممبئی ۔ 2 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں تشکیل حکومت کے لئے بی جے پی اور شیوسینا میں رسہ کشی جاری ہے ۔ اس دوران بی جے پی قائد سدھیر مونگانتور نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ 10 نومبر سے قبل مہاراشٹرا میں حکومت تشکیل پاجائے گی ۔ سدھیر کو اپنے ایک بیان پر ح لیف جماعت شیوسینا کی برہمی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کی تشکیل کیلئے جاری تعطل ختم نہ ہوا تو صدر راج نافذ ہوجائے گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ شیوسینا کو عوامی رائے کا احترام کرنا چاہئے۔ مہاراشٹرا کی موجودہ 13 ویں اسمبلی کی میعاد 9 نومبر کو ختم ہورہی ہے ۔
