مہاراشٹرا میں ایم وی اے کاحکومت کیخلاف احتجاج

   

ناگپور: مہاراشٹرا کے اپوزیشن اتحاد مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے ) کے ایم ایل اے نے ریاست میں شندے ۔ فڑنویس حکومت کے خلاف ناگپور میں ودھان بھون کی سیڑھیوں پر مسلسل دوسرے دن احتجاج کیا، جہاں سرمائی اجلاس جاری ہے ۔ احتجاج کی قیادت اپوزیشن لیڈر اجیت پوار اور امباداس دانوے کر رہے تھے ۔اپنے احتجاج کے دوران انہوں نے ‘گورنر کو ہٹاؤ، مہاراشٹرا بچاؤ’ ، ‘نہیں چلے گی، نہیں چلے گی،تاناشاہی نہیں چلے گی’، ‘ عدالت کی اوہیلنا کرنے والے مکھیہ منتری کو دھکار ہے ’، ودربھ کو نیائے نہیں دینے والی سرکار پر دھکار ہے ’ جیسے نعرے زورشور سے لگائے اور وزیراعلیٰ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔