مہاراشٹرا میں این آر سی نہیں ہوگا : ادھو ٹھاکرے

   

ممبئی 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے کانگریس ۔ این سی پی اتحاد سے وابستہ اپنی حکومت کے کابینی رفقاء کو یقین دلایا ہے کہ اس ریاست میں این آر سی پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔ یہ تیقن اُس وقت منظر عام پر آیا جس سے قبل میڈیا اطلاعات کے حوالے سے یہ بتایا گیا تھا کہ ریاست میں یکم مئی 2022 ء سے عمل آوری کی جائے گی۔ این سی پی لیڈر اور وزیر امکنہ جیتندر اہواد نے کہاکہ اس مسئلہ پر وہ چیف منسٹر سے بات کرچکے ہیں جنھوں نے تیقن دیا ہے کہ مردم شماری کے سواء اور کوئی سروے نہیں کیا جائے گا۔ کانگریس کے ریاستی سربراہ بالا صاحب ٹھوراٹ نے کہا ہے کہ تینوں حلیف جماعتوں کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بہت جلد منعقد ہوگا جس میں اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔