مہاراشٹرا میں ایوارڈ تقریب ،لو لگنے سے 11 فوت

   

ممبئی: مہاراشٹرا کے نیوی ممبئی میں کھلے میدان میں منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب میں لو لگنے سے کم از کم 11 افراد فوت ہوگئے۔ چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے نے ہاسپٹل پہنچ کر لو لگنے سے متاثرہ افراد کی مزاج پرسی کی ، جہاں 50 افراد کو علاج کیلئے شریک کیا گیا۔ مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے یہ ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے ایوارڈ پیش کیا۔ اس تقریب میں بھاری تعداد میں لوگ جمع ہوگئے ۔ دن میں 11:30 بجے سے ایک بجے تقریب کے دوران درجہ حرارت 38 ڈگری ہی ریکارڈ کیا گیا۔