مہاراشٹرا میں بینک کی عمارت کا چھت گرگیا، ایک ہلاک

   

شولا پور۔31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہوگئے جبکہ ضلع میں بینک کی عمارت کا چھت گرپڑا سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ عمارت میں بینک آف مہاراشٹرا شاخ کرمالا 11:30 بجے دن حادثے کا شکار ہوگئی۔ چند بینک عہدیدار باہر آنے میں کامیاب ہوگئے لیکن بعض ارکان عملہ اور بینک کے گاہک مبلے میں پھنس گئے اور زخمی ہوگئے۔ ایک پولیس عہدیدار نے اس کا انکشاف کیا۔

صدر مہاراشٹرا کانگریس کی شردپوار سے ملاقات
ممبئی۔31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر مہاراشٹرا کانگریس بالا صاحب تھوراٹ نے این سی پی کے صدر شردپوار سے چہارشنبہ کے دن ملاقات کی تاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا جاسکے کیوں کہ این سی پی کے ارکان اسمبلی کانگریس کے رکن اسمبلی کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوچکے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تھوراٹ نے کہا کہ پوار صاحب مخلوط اتحاد کے سینئر قائد ہیں، میں ہمیشہ ان کا وفادار رہوں گا۔