مہاراشٹرا میں بی جے پی کے سینئر لیڈر وں کی فڈنویس سے ملاقات

   

ممبئی: بی جے پی کے جوائنٹ جنرل سکریٹری شیو پرکاش اور پارٹی کے مہاراشٹر یونٹ کے سربراہ چندر شیکھر باونکولے نے اتوار کو یہاں ان کی رہائش گاہ پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی۔.بی جے پی کی زیر قیادت مہایوتی اتحاد نے ہفتہ کومہاراشٹر میں اقتدار برقرار رکھا، 288 میں سے 230 اسمبلی سیٹوں پر جیت حاصل کی ۔انتخابی نتائج کے بعد، توجہ بی جے پی لیڈر فڑنویس کی طرف مبذول ہو گئی ہے جن کا ریاست میں پارٹی کی جیت میں اہم کردار ہے۔. بی جے پی نے ریاست کی 149 سیٹوں پر مقابلہ کیا تھا جن میں سے اس نے 132 سیٹیں جیتی تھیں۔سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ بننے والے دوسرے برہمن فڈنویس تیسری بار اس عہدہ پر فائز ہوں گے۔بی جے پی لیڈر شیو پرکاش اور باونکولے اتوار کو ان سے ملنے کے لیے یہاں مالابار ہل کے علاقے میں واقع فڈنویس کے ساگربنگلے پہنچے۔موجودہ ریاستی اسمبلی کی میعاد منگل کو ختم ہو جائے گی، جس کے لیے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا فیصلہ کرنے کے لیے حکمران اتحادیوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقاتوں کی ضرورت ہوگی۔