ممبئی ۔ 25؍ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں تا حال 96 پولیس اہلکار کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے جن میں 15 افسران بھی شامل ہیں ۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ مہاراشٹرا میں کورونا وائرس سے متاثرہ 96 پولیس اہلکاروں میں 15 افسران بھی ہیں ۔ جن کے منجملہ تین افسران اور چار اہلکاروں کو صحتیاب ہونے کے بعد دواخانوں سے ڈسچارج کیا جاچکا ہے ۔