طوفان نے ممبئی سمیت مہاراشٹرا کے بہت سے علاقوں میں گہرا اثر دکھایا ۔ مہاراشٹر کے کونکن علاقے میں 6 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ جبکہ تین ملاح کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ پیر کے روز ممبئی میں بھی تیز بارش ہوئی جس سے سمندر میں تیز لہریں اٹھیں۔ باندرا ورلی سی لنک اور ممبئی ایئرپورٹ بند تھا۔ متعدد مقامات پر پانی کا جماؤ بھی دیکھنے کو ملا۔ رتناگری اورسندودرگ کے ساحل پر طوفان نے نقصان پہنچایا۔ ضلع رائے آباد میں 3 ، سندھودرگ میں 1 اور 2 افراد کی موت نوی ممبئی اور الہاس نگر میں ہوئ۔طوفان کی وجہ سے کل 8 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔