ممبئی 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک چھوٹی پارٹی کے ودربھا سے تعلق رکھنے والے دو ارکان اسمبلی نے شیوسینا کو اپنی تائید کی تشکیل حکومت کے لئے پیشکش کی ہے۔ اس طرح بی جے پی کی دیرینہ حلیف کی اقتدار میں شراکت داری کے لئے سودے بازی کی طاقت اور بڑھ گئی ہے۔ صدر شیوسینا اودھو ٹھاکرے نے کہاکہ اچل پور کے رکن اسمبلی بچو کڈو اور اُن کے ساتھی راجکمار پٹیل ایم ایل اے میلگھاٹ ضلع امراوتی نے شیوسینا کو اپنی تائید کی پیشکش کی ہے۔ وہ پراہار جن شکتی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ اِس طرح شیوسینا کی سودے بازی کی طاقت اور بڑھ گئی ہے۔