بیڑ : تین افراد کو آج اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب کہ وہ کورونا وباء سے بچنے کے نقلی انجکشن جو کھارے پانی سے بھرے ہوئے تھے ریم ڈیسیور انجکشن ہونے کا ادعا کرتے ہوئے فروخت کررہے تھے ۔ مقامی پولیس نے جمعرات کے دن کہا کہ ان افراد کو حال ہی میں شیواجی نگر علاقہ سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کی شناخت مبینہ طور پر پرکاش ناگر گوجے ، سنتوش نلکوڑے اور دتہ نرمل کی گئی ہے ۔ وہ نقلی انجکشن 22ہزار روپئے میں فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرلئے گئے ۔ تحقیقاتی عہدیدار نے انکشاف کیا کہ ایک ملزم بطور کمپاؤنڈر مقامی شہر کے اسپتال میں کام کرتا تھا ۔ اس نے انجکشنوں کے کیپسول بھرے تھے ۔ ایک کیپسول کو معائنے کیلئے روانہ کرنے پر اس حقیقت کا انکشاف ہوا ۔
جنوبی دہلی میں جین وباء سے متاثر
نئی دہلی : دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین جمعرات کے دن کورونا وباء سے متاثر پائے گئے لیکن ٹیکوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔