مہاراشٹرا میں تیوارے ڈیم کا پشتہ ٹوٹنے سے 23 افراد ہلاک

   

ممبئی۔3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا ساحلی علاقہ کو نکن میں واقع تیوارے ڈیم کے پشتہ ٹوٹنے سے تقریباً 23 افراد کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔ اب تک 11 نعشوں کو نکالا جاچکا ہے حکام کے مطابق مسلسل طوفان خیز بارش کے باعث سیلاب جیسی صورتحال پائی جاتی ہے۔ یہ ڈیم رتناگیری ضلع کے چہلون تعلقہ میں واقع ہے جس میں 20 لاکھ کیوسک میٹر پانی کے ذخیرہ کی گنجائش ہے۔ اس صورتحال کے باعث نشیبی گائوں میں پانی بھر گیا اور 11 مکانات مکمل طور پر پانی میں بہہ گئے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تناگری وشال گائیکواڈ کے مطابق گیارہ نعشوں کو نکالا جاچکا ہے اور عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کا کام جاری ہے۔ ورثہ کے لواحقین نے کہا کہ وہ گزشتہ سال نومبر میں حکام کی توجہ دلائی تھی کہ ڈیم کے اپشتے میں شگاف پڑھ گئے ہیں جس کی مرمت کی جائے لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔ ایک اور وارث نے کہا کہ حکام اس مخمسہ میں ہیں کہ ڈیم کس تحصیل میں آتا ہے آیا چپلون یا پھر دیوالی۔ اس نے کہا کہ محض حکومت کی لاپرواہی کے باعث اس کے ماں باپ، بیوی ، لڑکا جس کی عمر دیڑھ سال ہے لاپتہ ہیں اور اس کا بھائی جس نے گاڑی لانے کیلئے گیا تھا وہ بھی لاپتہ ہے۔