مہاراشٹرا میں حفظان صحت کے لئے 2.70 کروڑ روپے مختص

   

Ferty9 Clinic

ممبئی،26اپریل(سیاست ڈاٹ کام )مہاراشٹر میں عالمی بینک کی ترغیبات منصوبہ کے تحت ریاست کے 27 ضلعوں میں ضروری طبی آلات کی خرید کے لئے 2.70 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔پانی کی فراہمی اور حفظان صحت کے وزیر گلاب رو پاٹل نے اتوار کو بتایا کہ ان 27ضلعوں کے دیہی علاقوں میں کوویڈ -19 کو پھیلنے سے روکنے کیلئے گرام پنچایت سطح پر صاف صفائی کے کام کئے جارہے ہیں۔ وزیر کے مطابق صاف صفائی کیلئے گرام پنچایتوں کا انتخاب ضلع افسروں نے کورونا انفیکشن سے علاقوں کے متاثر ہونے کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ وقت میں احمدنگر ، بیڑ، بلڈھانہ، دھولے ، گوندیا، جل گاؤں ، جالنا، کولہا پور، ناسک، عثمان آباد، پال گھر، پونے ، رائے گڑھ، رتنا گری، سانگلی، ستارا، سندھو درگ، ٹھانے ، واشم ، یوت مال اورنگ آباد ، امراوتی، اشوک، لاتور اور سولہ پور کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔