ممبئی : دہلی ، راجستھان ، گوا اور گجرات سے ممبئی کے لئے پرواز کرنے والے تمام مسافرین کو اب لازمی طورپر فلائیٹس میں بورڈنگ سے قبل آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کرانا پڑے گا ۔ حکومت مہاراشٹرا نے پیر کو ریاست میں مذکورہ بالا ریاستوں سے داخل ہونے والے مسافروں کیلئے نئے رہنمایانہ خطوط کا اعلان کیا ۔ حکومت نے کہاکہ فضائی سفر ہو یا سڑک یا ٹرین کا سفر مذکورہ چار ریاستوں کے ہر مسافر کیلئے کورونا ٹسٹ کی منفی رپورٹ کا حامل ہونا ضروری ہوگا ۔