مہاراشٹرا کے ضلع بیڑ میں 13,000 سے زیادہ گنا مزدوروں کو hysterectomy کے آپریشن سے گزارا گیا ہے۔ ایک انکوائری کمیٹی نے بتایا کہ زیادہ تر عورتیں 35-40 عمر کے گروپ کی ہیںجبکہ 25 سال سے کم عمر کی بعض عورتوں کو بھی بچہ دانی نکالنے کے آپریشن پر مجبور کیا گیا ۔ اس طرح بڑے پیمانہ پر اس عمل کی وجوہات یہ بتائی گئی ہیں کہ کم عمری میں شادی ہوجاتی ہے، عورت کی صحت کے مسائل کی جانکاری نہیں ہوتی، غربت وغیرہ۔