ممبئی: چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھوٹھاکرے نے کہا کہ مہاراشٹرا میں کیسوں کی تحقیقات سے سی بی آئی کو روک دیا گیا ہے۔ عام منظوری کا فیصلہ بھی واپس لیا گیا۔ سی بی آئی کو اب مہاراشٹرا کے حدود میں داخل ہونے سے قبل ریاست کی اجازت لے کی ضرورت ہوگی۔ چیف منسٹر نے سی بی آئی کے اختیارات کو مؤثر طورپر سلب کرلئے ہیں۔ اس سے قبل راجستھان، چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال میں بھی سی بی آئی کو اجازت نہیں دی تھی۔
