مہاراشٹرا میں شدید بارش، دو پلوں کو نقصان

   

پال گھر( مہاراشٹرا) ۔11جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے پال گھر ضلع میں موسلادھار بارش کے سبب جمعرات کو یہاں کی ایک ندی کے پل کا ایک بڑا حصہ بہہ گیا ۔ تاہم کسی کے مرنے کی کوئی خبر وصول نہیں ہوئی ۔ یہ بات نظام آفات آسمانی سیل کے سربراہ ویویکانندا کدم نے بتائی ۔ یہ پُل تعلقہ مکھڈا کے ایک چھوٹے سے گاؤں مورچنڈی پر واقع تھا ۔ مکھڈا پولیس چوکی کے سینئر انسپکٹر سنجے امبرس نے بتایا کہ جمعرات کے دن علی الصبح مذکورہ پل کا ایک بڑا حصہ پانی سے بہہ گیا ۔ کسی بڑے حادثہ کو روکنے کیلئے پل کی دونوں جانب کی آمد و رفت کو بند کردیا گیا ہے ۔ ایک اور حادثہ میں ایک بھاری چٹان تورنگانے گھاٹے کے ڈھلان پر سے گرتے ہوئے ایک پل کی دیوار پر جاپڑی ۔ مکھڈا تعلقہ سے ناسک جانے والی آمد و رفت کو روک دیا گیا ہے ۔