مہاراشٹرا میں عیدالاضحی جانور منڈی بند رکھنے کا فیصلہ واپس

   

ممبئی ، 2 جون (یو این آئی) عید الاضحی پر مویشیوں کی منڈی بند رکھنے کی تجویز کو وزیر اعلیٰ دیویندرفڑنویس نے واپس لے لیا ہے۔ اس سے قبل عیدالاضحی کے دوران جانوروں کی منڈی بند رکھنے کی تجویز پیش کی گئی تھی جس کی مسلمانوں نے مخالفت کی اور اس کے بعد اب اس فیصلہ کو بھی واپس لیاگیا ہے ۔ ممبئی عیدالاضحی سے قبل مہاراشٹرا کے وزیر اعلی دیویندرفڑنویس نے پرامن ماحول میں عیدالاضحی کیلئے ضروری احکامات جاری کئے ہیں مسلم نمائندوں کی میٹنگ میں وزیراعلی نے مسلمانوں کے تمام مطالبات منظور کئے اور دیونار میں بکرامنڈی میں سہولیات فراہم کرنے سے لیکر قربانی کے دوران ضروری اقدامات کرنے کی بھی یقین دہائی کروائی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی قربانی کا عمل پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگا ۔
ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا اور نتیش رانے ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ سوسائٹی پر دباؤ ڈالنے کے لئے قربانی نہ ہونے کا اعلان کررہے ہیں لیکن جن سوسائٹی میں قربانی ہوتی ہے ان سوسائٹی میں قربانی کے عمل میں کوئی بھی رخنہ اندازی نہ ہو یہ مطالبہ بھی وزیر اعلیٰ سے کیا گیا ۔ قربانی کے دوران شرپسندوں کی شرانگیزی پر نظر رکھنے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ضروری کارروائی کا بھی مطالبہ مسلم نمائندوں نے کیا ۔
انہوں نے مسلمانوں کے تمام مطالبات کو منظور کرتے ہوئے ہر مسئلہ پر خصوصی غور و خوص کیا ہے ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ قربانی پر شرپسندوں کی شرانگیزی پر قدغن لگانے کی ضرورت ہے تاکہ حالات پرامن رہے دیونار میں جانوروں کے بیوپاریوں کو کسی بھی قسم کی کوئی دشواری نہ ہو اس کی بھی ہدایت دی گئی ہے ساتھ ہی ۳۶ گھنٹے تک جانوروں کی گاڑیاں خالی نہ ہو نے سے بیوپاریوں کی پریشانی پر بھی بات کی گئی ساتھ ہی اضافی فیس وصولی پر بھی وزیر اعلی نے روک لگائی ہے ۔اہم میٹنگ میں وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے یقین دلایا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی عید الاضحی پر سہولیات فراہم کی جائیں گی، امن و امان کا خیال رکھا جائے گا۔ جانوروں کی منڈی بند رکھنے کی تجویز واپس لے لی گئی اور قربانی کے جانوروں کی 200 روپے فیس کم کرکے 20 روپے کردیی گئی بدعنوانی کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم بھی وزیر اعلی نے جاری کیا نفرت پھیلانے والے ہندو مسلم تفریق پیدا کر کے عید پر ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان فرقہ پرستوں کی زبان بندی کا بھی مطالبہ اعظمی نے کیا ہے ۔ قربانی کے دوران نظم و نسق کی برقراری پر خاص توجہ دینے کی وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے ۔وزیر اعلی کو ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ جانوروں کی گاڑی خالی کروانے کے لئے اضافی فیس وصولی کی گئی ۲۰۰ کے بجائے ۵۰۰ روپیہ وصول کیا گیا پارکنگ کا ۳ ہزار سے پانچ ہزار روپیہ جبرا وصول کیا گیا جو بیوپاری کا بکرا عیدالاضحی میں فروخت نہیں ہوتا اس کی فیس واپس کی جائے پہلے دیونار بکرا کی فیس 20 روپیہ ہوا کرتی تھی اسے ۲۰۰ کیا جائے دیونارمیں بکرا اتارنے کے پانچ دروازے گیٹ پانچ دھکا گیٹ کیا جائے اس کے ساتھ ہی قربانی کے دوران خریداروں کی بھیڑہوتی ہے گاہکوں کی سہولت کے لئے تین کھڑکی شروع کی جائے یہ تمام مطالبات کو وزیر اعلی نے منظور ی دیتے ہوئے ضروری احکامات بھی جاری کئے ہیں ۔