ممبئی ، 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی لیڈر اور اپنے کابینی رفیق نواب ملک کے اس بیان کے تھوڑی دیر بعد کہ حکومت مہاراشٹرا مسلمانوں کو پانچ فیصد کوٹہ فراہم کرے گی، سینئر وزیر ایکناتھ شنڈے نے کہا کہ اس طرح کا کوئی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔ وزیر شہری ترقیات شنڈے نے کہا کہ شیوسینا، این سی پی اور کانگریس پر مشتمل برسراقتدار مہا وکاس اگھاڑی کے قائدین اس مسئلہ پر غوروخوض کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔
ٹاملناڈو کی مندر میں 505 سونے کے اشرفیوں سے بھرا برتن دستیاب
٭٭ ٹاملناڈو کا علاقہ تریچرا پلی میں ایک مندر کی کھدائی کے دوران اس میں سے ایک تانبے کا برتن دستیاب ہوا ہے جس میں 505 سونے کی اشرفیاں پائی گئیں ۔ ان اشرفیوں کی قیمت 70 لاکھ سے 82 لاکھ تک بتائی گئی ہے ۔ سونا 22 قیراط یا 24 قیراط کا ہے ۔