مہاراشٹرا میں پابندیوں میں 15دن کی توسیع،تیسری لہر کے سامنا کیلئے رہیں تیار: ادھو ٹھاکرے

   

مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے لوگوں کو کورونا کے حوالے سے کسی بھی قسم کی نرمی نہ برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ ریاست میں کورونا سے متعلقہ پابندیوں میں 15 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ ٹھاکرے نے لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا مجھے نہیں معلوم کہ کورونا کی تیسری لہر کب اور کس تاریخ کو آئے گی۔ لہذا ابھی ہمیں کسی کو اپنی چوکسی کم کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ مہاراشٹرا کو پچھلے دنوں میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لیکن بحالی کی شرح 92 فیصد تک پہنچنا ایک اچھی علامت ہے۔