مہاراشٹرا میں ڈیلٹا پلس سے تیسری موت

   

ممبئی : مہاراشٹرا کے رائے گڑھ میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویرینٹ کی وجہ سے ایک موت سامنے آئی ہے۔ مہاراشٹرا میں ڈیلٹا پلس کی یہ تیسری موت ہے۔ وائرس کے اس ویرنٹ میں پہلی موت رتنا گیری اور دوسری ممبئی میں درج ہوئی۔ رائے گڑھ ڈسٹرکٹ کلکٹر ندھی چودھری نے ڈیلٹا پلس کے ایک 69 سالہ شخص کی موت کی تصدیق کی ہے۔تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔یہ بات قابل غور ہے کہ اس سے قبل ملک کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں ایک خاتون ڈیلٹا پلس ویرینٹ سے مر گئی تھی۔ اس 63 سالہ خاتون نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لی تھیں۔ 21 جولائی کو وہ ٹیسٹ میں کوویڈ پوزیٹو پائی گئی اور 27 جولائی کو اس کی موت ہوگئی۔اس خاتون کو ذیابیطس سمیت کئی مسائل تھے۔