شیوسینا کو چیف منسٹر کا عہدہ، ادھو ٹھاکرے کی ارکان اسمبلی سے ملاقات، آج دعوی کی پیشکشی متوقع، سیاسی سرگرمیوں شدت
نئی دہلی۔22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں قیام حکومت کے لیے جاری طوفانی سیاسی سرگرمیوں کے درمیان شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے جمعہ کو یہاں اپنی پارٹی کے ارکان مقننہ سے بات چیت کی اور انہیں بتایا کہ ریاست میں حکومت کے قیام کا عمل قطعی مرحلے میں پہونچ گیا ہے۔ شیوسینا کے رکن اسمبلی بھاسکر جادھو نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ٹھاکرے نے دہلی میں کانگریس اور این سی پی قائدین سے کی کئی ایک ملاقاتوں حکومت حکومت کے قیام کے عمل سے واقف کروانے کے لیے اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ادھو جی نے ہم سے ملاقات کی اور ہمیں مطلع کیا کہ سینا کے زیر قیادت حکومت کے قیام عمل قطعی مرحلے میں پہونچ چکا ہے۔ جادھو نے کہا کہ ریاست میں آئندہ حکومت کے قیام کے لیے کانگریس اور این سی پی سے مفاہمت کے لیے اپنی پارٹی کوششوں کی بھرپور تائید کی۔ انہوں نے کہا کہ شیوسینا کے ارکان اسمبلی چاہتے ہیں کہ ادھو ٹھاکرے ہی آئندہ چیف منسٹر ہونا چاہئے۔ جادھو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ادھو جی چیف منسٹر ہوں۔ لیکن ان کا فیصلہ ہی قطعی ہوگا اور ہم تمام ان کے فیصلے کے پابند ہوں گے۔ جادھو کے مطابق ٹھاکرے نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ بی جے پی ان سے ربط میں ہے اور شیوسینا کے لیے چیف منسٹر کے عہدہ کا پیشکش کررہی ہے۔ شیوسینا کے صدر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آج کی تاریخ تک مجھے بی جے پی کے کسی بڑے لیڈر کا کوئی فون کال موصول نہیں ہوا۔ یہ (افواہیں اور قیاس آرائیاں) شیوسینا کا امیج بگاڑ نے کی کوششوں کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ ٹھاکرے نے اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ ممبئی میں ایک ساتھ رہیں کیوں کہ کبھی بھی ان کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ شیوسینا کے ایک اور رکن اسمبلی پرکاش سروے نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ دو یا تین دن میں حکومت کا قیام عمل میں آئے گا اور چیف منسٹر کا تعلق شیوسینا سے رہے گا۔ این سی پی اور کانگریس اور ان کی چھوٹی حلیف جماعتوں نے مہاراشٹرا میں شیوسینا کے ساتھ حکومت بنانے کے نظریہ کو اس لیے تائید کی ہے تاکہ اس (شیوسینا) کی پچھری ہوئی حلیف بی جے پی کو ریاست میں اقتدار سے دور رکھا جاسکے۔ کانگریس اور این سی پی کے نمائندوں نے اپنے ماقبل انتخابات حلیف جماعتوں سے بات چیت کی۔ ان میں سماج وادی پارٹی، آر پی آئی (کواڈے)، آر پی آئی (کھراٹ)، راجوشٹی زی قیادت سوابھی مانی پکشا، کسان مزدور پارٹی (پی ڈبلیو پی)، سی پی آئی (ایم) ، جنتا دل اور دیگر جماعتوں کے قائدین شامل تھے۔ اس دوران این سی پی کے ترجمان نواب ملک نے کہا کہ شیوسینا، کانگریس اور این سی پی ایک دو دن میں حکومت بنانے کا دعوی پیش کریں گے۔ انہوں نے واضح کردیا کہ چیف منسٹر کے عہدہ شیوسینا کو ہی جائے گا۔