مہاراشٹرا میں کسانوں کی خود کشی شردپوار کے دور کا ’ گناہ ‘

   

ممبئی ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس نے ہفتہ کے دن 21 اکٹوبر اسمبلی انتخابات سے قبل سی این پی کے صدر اور سابق مرکزی وزیر زراعت شردپوار پر الزام لگایا کہ ان کی سابقہ پالیسیوں کے سبب کسان خود کشی کررہے ہیں ۔ ضلع آکولہ کی آکول تحصیل میں ایک انتخابی جلسے کو مخاطب کرتے ہوئے کسانوں کی خودکشی کو شردپوار کا ’ گناہ ‘ قرار دیا ۔ انہوں نے شردپوار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ کسانوں کی خود کشی شردپوار اور ان کی حکومت کی دین ہے ۔ اس کی شروعات اور اس میں اضافہ آپ ہی کے دور میں ہوا ‘ ۔ فڈنویس نے پوار پر الزام لگایا کہ انہوں نے ودربھا کو پانی کی سربراہی روک دی تھی ۔ ان کی ’ بدعنوان پالیسیوں ‘ نے عوام کو اس علاقے کے فنڈز سے محروم کردیا ۔