٭٭ چیف منسٹر مہاراشٹرا اودھو ٹھاکرے نے بتایا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے 80 فیصد مریض ایسے ہیں جن میں اس کی علامتیں موجود نہیں ہیں ۔جبکہ 20 فیصد مریضوں میں شدید یا ہلکی علامتیں پائی جاتی ہیں ۔ چیف منسٹر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مرض سے متعلق علامتوں کو نہ چھپائیں ۔ اگر ان میں علامتیں پائی جاتی ہیں تو وہ فوری جانچ کروائیں ۔ مہاراشٹرا میں اب تک کورونا وائرس کے 7,600 سے زائد مریض ہیں جبکہ 323 اموات ہوچکی ہیں ۔