ممبئی 5 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت مہراشٹرا اور بی ایم سی نے آج بمبئی ہائیکورٹ سے کہا کہ وہ ریاست میں کورونا وباء کے دوران خانگی ایمبولنس کی خدمات کے حصول پر غور کر رہی ہیں۔ ایڈوکیٹ جنرل آشوتوش کمبھا کونی نے ریاستی حکومت کی اور انیل سکھارے نے بی ایم سی کی پیروی کرتے ہوئے عدالت سے کہا کہ حکومت مختلف امکانات کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ خانگی طور پر چلائی جانے والی ایمبولنس گاڑیاں سڑکوں پر نکل سکیں۔