ممبئی: مہاراشٹرا کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے ریاست میں کورونا کے بڑھتے اثر اور جاریہ لاک ڈاؤن کے تعلق سے کہا ہے کہ کوویڈ کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ریاست میں 30 اپریل کے بعد بھی لاک ڈاؤن جیسی پابندیاں لاگو رکھے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا پابندیوں کو 15 مئی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ کورونا کے بڑھتے کیسوں کے پیش نظر لوگوں کی نقل و حرکت اور کئی دیگر سرگرمیوں پر 14 اپریل سے پابندی عائد ہے۔