مہاراشٹرا میں کورونا کیسیس میں اضافہ باعث تشویش : مرکز

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے مہاراشٹرا میں کورونا کے کیسیس میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جہاں چہارشنبہ کو 13600 نئے کیسیس درج کئے گئے ۔نیتی آیوگ (صحت) کے رکن ڈاکٹر وی کے پال نے کہا کہ ہم مہاراشٹرا میں کورونا کی صورتحال کو لیکر کافی متفکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کو آسان نہیں لینا چاہئے بلکہ تمام قواعد پر عمل کرتے ہوئے اس سے بچاؤ کرنا ضروری ہے۔