نئی دہلی: اب جبکہ کوویڈ کیسوں میں ریاست مہاراشٹرا اب بھی ہندوستان کی تمام ریاستوں میں سرفہرست ہے، وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست کے لوگوں سے خواہش کی ہیکہ وہ احتیاطی اقدامات کریں۔ مودی نے کہا : ’’جب تک دوائی نہیں تب تک ڈھیلائی نہیں‘‘۔ مودی نے کہا کہ کوویڈ کی صورتحال میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی ہے اور خصوصی طور پر مہاراشٹرا میں جو صورتحال ہے وہ پریشان کن ہے۔ مودی نے بالاصاحب وکھے پاٹل کی سوانح حیات کی اجرائی کی ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس تقریب میں مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اُدھو ٹھاکرے بھی موجود تھے۔
