مہاراشٹرا میں کھلے عام تھوکنے اور سگریٹ نوشی پر جرمانہ

   

پہلی خلاف ورزی پر 1,000 روپئے جرمانہ ، تیسری مرتبہ 5,000
ممبئی۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا نے، جہاں ملک بھر میں سب سے زیادہ کووڈ کیسیس پائے گئے ہیں، عام مقامات پر تھوکنے، سگریٹ نوشی کرنے اور تمباکو کی اشیاء کے استعمال کو مستوجب سزا جرم قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی وزیر صحت راجیش توپے نے ایک اعلامیہ میں یہ اعلان کیا۔ پہلی مرتبہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 1,000 روپئے جرمانہ ادا کرنے اور ایک دن کیلئے عوامی خدمت انجام دینے کی سزا ہوگی۔ دوسری مرتبہ جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو 3,000 روپئے جرمانہ اور تین دن عوامی خدمت کی سزا کا اطلاق ہوگا۔ راجیش توپے نے مزید کہا کہ تیسری مرتبہ جرم کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 5,000 روپئے جرمانہ اور 5 دن عوامی خدمت کا لزوم ہوگا۔