مہاراشٹرا میں ہزاروں ای وی ایمس یونٹ میں خرابی

   

ممبئی ؍ اورنگ آباد۔ 21 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں آج اسمبلی کے لئے انتخابات کے دوران متعدد مقامات پر ای وی ایمس اور وی وی پیاٹ میں تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے ووٹروں اور انتخابی عملہ کو بڑی دقت کاسامنا کرنا پڑا ۔ الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے جو اعداد و شمار پیش کئے وہ چونکا دینے والے ہیں ۔ اُن کے مطابق جملہ 4,698 ای وی ایمس۔ وی وی پیاٹ یونٹس ، 665 بیالٹ یونٹس ، 596 کنٹرول یونٹس اور 3,437 صرف وی وی پیاٹ مشینیں مختلف نوعیت سے خراب ہوئے ۔ کسی میں بنیادی کارکردگی خراب پائی گئی ، کوئی مشینیں ناقص نکلے جنھیں بدلنا پڑا ۔ کانگریس اور شیوسینا نے ای وی ایمس کی کارکردگی میں بگاڑ سے متعلق ترتیب وار 152اور 89 شکایات پیش کئے جبکہ جملہ 361 شکایتیں وصول ہوئیں۔ ریاست میں خصوصیت سے مرٹھواڑہ ای وی ایمس یونٹ اور وی وی پیاٹ مشینوں کی خرابیوں کے معاملے میں نمایاں ہوا ۔ وہاں 235 ای وی ایمس یونٹ اور 630 وی وی پیاٹ مشین خراب ہوئے ۔