جمعرات کے روز مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن جیسی پابندیوں کو یکم جون کے بعد بھی بڑھایا جائے گا اور بعد میں انہیں مرحلہ وار طریقے سے راحت دی جائے گی۔ چیف منسٹر آفس (سی ایم او) کے جاری کردہ بیان کے مطابق ، ٹھاکرے نے کابینہ کے اجلاس کے دوران انتظامیہ کو اس سلسلے میں ضروری ہدایات دیں۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اس وقت یکم جون تک پابندیاں عائد ہیں۔بیان میں ، ٹھاکرے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ریاست میں انفیکشن کی شرح کم ہونے کے باوجود اس وقت احتیاط کی ضرورت ہے۔ٹھاکرے نے کہا ، “10-15 اضلاع میں ، انفیکشن کی شرح اب بھی بہت زیادہ ہے۔