ممبئی ۔ /29 فبرور ی (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے مختلف دواخانوں سے 105 افر اد کو ڈسچارج کردیا گیا ہے جنہیں کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے شبہ پر الگ تھلگ رکھا گیا تھا ۔ ریاستی حکومت نے آج کہا کہ چار افراد ہنوز زیرنگرانی ہے ۔ ممبئی کے ایک دواخانہ میں دو افراد کو الگ رکھا گیا ہے جبکہ پونے اور ناسک کے دواخانوں میں ایک ‘ ایک فرد شریک دواخانہ ہے ۔ وزیر صحت راجیش ٹوپے نے ایک بیان میں کہا کہ ریاست میں ابھی تک کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں کوئی بھی مثبت نہیں پایا گیا ہے ۔ چھترپتی شیواجی مہاراج ممبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ میں /18 جنور ی سے جملہ 59,654 مسافرین کی کورونا وائرس کے سلسلے میں جانچ کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ چین ‘ ہانگ کانگ ‘ تھائی لینڈ ‘ سنگاپور ‘ ساؤتھ کوریا ‘ جاپان ‘ نیپال ‘ انڈونیشیا ‘ ویتنام ‘ ملیشیا ‘ ایران اور اٹلی سے آنے والے مسافرین کی جانچ کی جارہی ہے ۔