مہاراشٹرا میں 1388 پولیس ملازم کورونا سے متاثر ،12 کی موت

   

ممبئی۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کورونا سپاہی مہاراشٹر پولیس کے لئے وائرس کا خطرہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس سے دستے میں 1388 متاثر اور 12 کی موت ہوچکی ہے ۔مہاراشٹر پولیس کی طرف سے چہارشنبہ کو دی گئی اطلاع کے مطابق دستے کے کُل 1388 اہلکار کورونا کی زد میں آچکے ہیں اور 12 کی موت ہوچکی ہے ۔انفیکشن سے متاثرین میں دستے کے کُل اہلکاروں میں 142افسر اور 1246 مرد پولیس اہلکار ہیں۔ریاست میں حال میں دستے کے 948 معاملے فعال ہیں جس میں 107 افسر اور 841 سپاہی ہین۔کورونا سے دستے کے 428 اہلکار ٹھیک ہوچکے ہیں جس میں 34 افسر اور 394 سپاہی ہیں۔پولیس کے مطابق 12 کی موت ہوچکی ہے ،جس میں ایک افسر اور 11 سپاہی ہیں۔کورونا کی وجہ سے جن پولیس اہلکاروں کی موت ہوئی ہے ،وہ سبھی مرد اہلکار تھے ۔ریاستی پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 188 کی خلاف ورزی کے ایک لاکھ 11 ہزار 412 معاملے درج کئے ہیں۔ممبئی کو چھوڑ کر قرنطینہ کی خلاف کے 680 معاملے ہیں۔