ممبئی 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں برسر اقتدار بی جے پی نے جاریہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں حلیف جماعتوں کے ساتھ 220 سے زائد نشستیں جیتنے کا نشانہ مقرر کیا ہے ۔ بی جے پی ریاستی عاملہ کا ایک اجلاس آج منعقد ہوا تھا جس میں اس نشانہ کی تکمیل کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر فرنویس نے کہا کہ بی جے پی 220 سے زیادہ نشستیں جیتنے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے ۔