مہاراشٹرا میں 25 اکتوبر سے جم فٹنس سنٹرس کھولنے کی اجازت

   

Ferty9 Clinic

ممبئی : چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹرا میں 25 اکتوبر سے جمنازیم اور فٹنس سنٹرس کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ دسہرہ سے ان کی کشادگی عمل میں آئے گی۔ جمس اور فٹنس سنٹرس کے نمائندوں کے ساتھ ورچول اجلاس کے دوران چیف منسٹر نے کہا کہ جسمانی صحت کو بنانے کیلئے گروپ سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی، البتہ انفرادی طور پر یہ کام کیا جاسکتا ہے۔ یہ ادارے شہریوں کی بہبود کیلئے قائم کئے گئے ہیں، اس لئے ان سنٹرس کے ذریعہ کورونا وائرس نہیں پھیلانا چاہئے۔ اصول و ضوابط پر سختی سے عمل کیا جائے۔